منگلورو 10؍اگست (ایس او نیوز) یہا ں کے بجپے پولس تھانہ حدود کے پاڈو پیرارا نامی مقام میں حادثاتی طورپر ابلتا ہوا گرم پانی جسم پرگرنے سے زخمی بچی اسپتال میں علاج کے دوران فوت ہوگئی ہے۔
ذرائع سے ملی اطلاع کے مطابق 29جولائی کو سُمیہ اور ریاض نامی والدین کی بچی رِدا( ڈیڑھ سال) پر حادثاتی طور پر گرم پانی اس وقت گرا تھا جب بچی کی ماں باتھ روم میں تھی۔ بری طرح زخمی ہونے والی بچی کو پہلے نجی اسپتال لے جایا گیا اور پھر بعد میں وینلاک اسپتال میں داخل کیا گیا تھا۔ لیکن پوری کوشش کے باوجود علاج کارگر نہیں ہوا اور بچی نے 9اگست کو اسپتال میں ہی دم توڑدیا۔
بجپے پولیس اسٹیشن میں غیر فطری موت کا کیس درج کرلیا گیا ہے۔